کراچی: مکان میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

01:37 PM, 29 Dec, 2020

کراچی: مکان میں آتشزدگی سے 3 بچے لقمہ اجل بن گئے، دیگر افراد بری طرح جھلس گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات کی جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوناک واقعہ کراچی کے علاقے محمود آباد میں پیش آیا جہاں ایک مکان میں آتشزدگی سے تین معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے، جبکہ تین افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ خاندان مکان کے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر تھا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گھنٹے کی جدوجہد آگ بجھانے میں کامیاب ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سال کا حمزہ، 5 سال کی ثانیہ اور 1 سال کی عمیمہ شامل ہیں۔

والد فیاض، والدہ سعیدہ اور 7 سالہ بچی سلمیٰ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان 2 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر تھا۔ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فلیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

مزیدخبریں