پاکستان کی خوشحالی کا انحصار بلوچستان میں امن و استحکام سے جڑا ہے، آرمی چیف

11:46 PM, 29 Dec, 2018

بلوچستان : جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جمام کمال خان سے ملاقات کی ، پاکستان کی خوشحالی کا انحصار بلوچستان میں امن و استحکام سے جڑی ہے ،پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے سکیورٹی صورتحال بہتر ہو گی ۔

بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا پاک فوج کی اول  ترجیح ہے، پاکستان کی ترقی کا انحصار بلوچستان میں امن و استحکام سے منسلک ہے ،آرمی چیف  نے مزید کہا کہ پاک افغان بارڈرپر باڑ لگانے سے سیکیورٹی کی صورت حال مزید بہترآئے گی،پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کو آرڈینیشن سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔

 

اس موقع پر جام کمال خان نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی بہتربنانے میں پاک فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں، بہتر سیکیورٹی سے سماجی واقتصادی منصوبے بہتر طورپرمکمل ہوسکیں گے، خوش حال بلوچستان پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے۔

مزیدخبریں