مناواں کی صوبیہ نے اپنی سہیلی شیزہ سے شادی کر لی

10:11 PM, 29 Dec, 2018

لاہو ر : مناواں کی صوبیہ نے اپنی سہیلی شیزہ  سے شادی کر کے اپنے ساتھ رکھ لیا ہے،  شیزہ کو واپس گھر لانے پر صوبیہ نے تھانہ مناواں میں اس کے والدین کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ، شیزہ کی والدہ عاصمہ نے بتایا ہے کہ شیزہ ایک مدرسے میں پڑھتی تھی جہاں صوبیہ اور شیزہ  کی آپس میں دوستی ہو گئی ،آہستہ آہستہ  دوستی اس قدر بڑھ گئی دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہ رہتی تھیں ۔ 

شیزہ کی والدہ نے بتایا کہ لوگوں سے معلوم ہوا کہ صوبیہ کا چال چلن اچھا نہیں ہے وہ ایک آزاد خیالات  لڑکی ہے، موٹر سائیکل چلاتی ہے اور پینٹ پہنتی ہے  جس پر  انہوں نے  اپنی بیٹی شیزہ کو صوبیہ کے ساتھ جانے سے روک دیا لیکن وہ ہمارے گھر آئی اور بولی میرا پیار کدھر ہے ، میں نے شیزہ سے شادی کی ہوئی ہے وہ میری بیوی ہے ، میری بیوی کو میرے ساتھ جانے دو نہیں تو سب کو گولی مار دوں گی۔

یادرہے کہ پاکستان میں ہم جنس پرستی کا یہ پہلا کیس ہے، دنیا کے کئی ممالک میں ہم جنس پرستی اور شادی کرنے کی بھی اجازت ہوتی ہے۔ 

مزیدخبریں