کریملن : روس نے ہائپر سونک میزائل سسٹم کا تجربہ کر کے امریکہ اور جرمنی میں کھلبلی مچا دی ہے ، میزائل ہزاروں ٹن ایٹمی ہتھیار ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روس نے نئے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے امریکہ اورجرمنی کے دفاعی اداروں کی نینیدیں اڑا دی ہیں ، امریکہ کی جانب سے ٹریٹی معاہدے سے انخلا کے بعد روس نے ہائپر سونک میزائل سسٹم کا تجربہ کیا ہے جس پر امریکہ نے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا ہے ۔
تجربے کے دوران میزائل نے چھ ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے ، امریکہ کی جانب سے روس کے ساتھ میزائل ڈیفنس سسٹم معاہدے سے انخلا کے بعد روسی صدر ولادی میر پوٹن نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ نے معاہدے کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو روس اس کے جواب میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کرے گا ۔
روس کی جانب سے ہائپر سونک میزائل کے تجربے کو اسی تنازع کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے ، اب دیکھنا ہوگا کہ امریکہ روسی تجربے کے جواب میں کیا موقف اپناتا ہے ۔