آئی فون ایکس ایس میں آگ پکڑنے کا واقعہ سامنے آ گیا

08:15 PM, 29 Dec, 2018

نیویارک : آئی فون ایکس ایس میکس میں آگ لگنے کا  کیس سامنے آیا ہے، ایپل نے یہ سمارٹ فون حال ہی میں متعارف کروایا تھا جسے اب تک کا سب سے مہنگا موبائل مانا جاتا ہے۔

آئی ڈروپ کی رپورٹ کے مطابق، کولمبس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جوش ہلڈرز  نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے آئی فون ایکس ایس میکس  کو  اس  کی پاکٹ میں اچانک آ گ لگ گئی ابھی اس موبائل کو خریدے ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا تھا۔ 

 متاثر ہ شخص کا کہنا ہے کہ شروع میں اس نے پاکٹ میں جلنے کی بدبو محسوس کی، اس کے بعد فون نے آگ پکڑ لی اور پھٹ گیا  جس کی وجہ سے اس کی  ٹانگ بھی جل گئی ۔ حادثے سے تین ہفتے پہلے فون لیا تھا، فون کو زیادہ چارج کرنا  بھی حاد ثے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

متاثر شخص کا کہنا ہے کہ اس نے  مسئلے سے متعلق ایپل  کمپنی سے رابطہ کیا ہے اور  کمپنی  نے اس کو  نیا فون دینے کی آفر کی ہے جو کہ اچھی آفر ہے لیکن وہ اس سے پہلے کمپنی کیخلاف اپنے قانونی آپشن کو استعمال کرے گا۔  

نومبر میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب آئی فون ایکس سافٹ وئیر   کی اپ ڈیٹ کے دوران پھٹ گیا تھا۔

ایپل نے اپنے ٹوئٹر پر کہا تھا   کہ اس ڈیوائس سے ایسی توقع نہیں تھی۔

مزیدخبریں