پی آئی اے کے 5 پائلٹس میٹر ک فیل نکلے

پی آئی اے کے 5 پائلٹس میٹر ک فیل نکلے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ائیر لائن گلوبل انسٹاگرام اکاؤنٹ

لاہور : پاکستان انٹرنیشنل  آئیر لائن کے 5 پائلٹس میٹرک فیل جبکہ  12 پائلٹس اور 73 دیگر سٹاف ممبرز کے پاس جعلی ڈگریاں ہیں۔  

سول ایویشن اتھار ٹی کی سپریم کورٹ میں جمع  کروائی گئی رپورٹ کے مطابق, پی آئی اے کے 5 ہواباز وں کے پاس میٹرک  کی سند  موجود نہیں ہے، جانچ پڑتال سے معلوم ہوا   کہ پی آئی اے  کی 20 ائیر ہوسٹس اور دیگر سٹاف میٹرک فیل ہیں۔ 

پی آئی اے جعلی ڈگری کیس کی سماعت  سپریم کورٹ  لاہور رجسٹری میں دورکنی بینچ نے کی جس کی سربراہی چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی، رپورٹ میں کہا گیا کہ 7 پائلٹس کے پاس جعلی ڈگری ہے جبکہ 5 پائلٹس  تو میٹرک فیل ہیں۔

جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ اس دور میں تو لوگ میٹرک پاس شخص کو گاڑی کا ڈرائیور بھی نہیں رکھتے اور یہاں میٹرک فیل لوگ جہاز اڑا رہے ہیں، پی آئی اے کے نمائندے نے عدالت کو بتایا  کہ 50 پائلٹس اپنی تعلیمی قابلیت دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ 

سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو ڈگری کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کر کے دو دن میں فائنل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ 

گزشتہ ماہ  پی آئی اے  حکام سپریم کورٹ کو بتا چکے ہیں  کہ کم ازکم 12 پائلٹس اور 73 دیگر سٹاف کے لوگوں کے پاس جعلی ڈگریاں ہیں۔