زرداری کو نوازشریف کے کیس سے ایک ہزار گنا خطرناک سمجھتا ہوں، شیخ رشید

زرداری کو نوازشریف کے کیس سے ایک ہزار گنا خطرناک سمجھتا ہوں، شیخ رشید
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور : شیخ رشید کہتے ہیں ملک میں چوروں کے معزز کہلانے پر کلیجہ پھٹا جارہاہے ۔زرداری کو نوازشریف کے کیس سے ایک ہزار گنا خطرناک سمجھتاہوں۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف علی زرداری کیخلاف کیسز نواز شریف کے کیسز سے ہزار گنا زیادہ سنجیدہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چئیرمین بنانے کے خلاف سپریم کورٹ جاؤنگالیکن عمران خان کی محبت میں خاموش ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ یہ چوری بھی کریں اور اوپر سے سینہ زوری بھی ۔


انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ایل این جی سکینڈل میں خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کا آغاز نہیں کیاگیا ۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ میں بغیر ٹکٹ سفرکرنے والوں کو چھ کروڑ سے زائد وصول کیاگیا۔ریلوے ٹکٹوں کی خریداری اور نئی ٹرینوں کے نام تجویز کرنے والوں کو پچیس ہزار روپے انعام سے نوازا جائیگا۔