اگر آپ میٹھا کھانا پسند کرتے ہیں اور ساتھ ہی انرجی بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کجھور کا استعمال کریں۔ اکثر ہم دوسروں کو میٹھا کھانے کے بارے میں رہنمائی کرتے ہیں جس میں مختلف فروٹس کی افادیت پر بحث کرتے ہیں۔ کجھور میوے میں ہو ، سویٹ ڈش میں یا ویسے ہی کھائی جائے ہر صورت میں جسم اور دماغ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، دنیا کے مختلف مذاہب میں کجھور کو مقدس پھل تسلیم کیا جاتا ہے۔
اگرروازنہ تین کجھوریں کھائیں تو آپ کے جسم میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
آنتوں کے کینسر میں کمی:
کجھوریں ہمارے جسم کے نظام انہضام کو مضبوط کرتی ہیں اور جسم میں موجود خطرناک بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہیں جب نظام انہضام اور انتڑیوں کا نظام صحیح طریقے سے کام کرے تو آنتوں کے کینسر کے خدشات کم ہو جاتے ہیں۔
انرجی کا خزانہ:
کجھوروں میں قدرتی شوگر، گلوکوز، گنے کی شکر پائی جاتی ہے جو جسم کو انرجی فراہم کرتی ہے، انرجی ڈرنکس کے بر عکس کجھوروں میں صحت کے لیے مفید عناصر پائے جاتے ہیں جیسا کہ فائبر ، پوٹاشیم ، میگنیشم ، وٹامنز اور آکسیڈنٹس جو آپ کے انرجی لیول کو گرنے نہیں دیتے ۔
نظام انہضام کےلیے مفید:
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نظام انہضام صحیح اور باقائدگی سے کام کرے تو کجھوریں ہی اس نظام کو یہ کام کرنے میں مدد دے سکتی ہیں، ایک کپ کجھوریں کھانے سے آپ کو 12 گرام فائبر حاصل ہوتا ہےجبکہ سارے دن کے لیے 48 گرام فائبر روزانہ ضروری ہوتا ہے۔
ذہانت میں اضافہ :
کجھوروں میں وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جو دماغ کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ وٹامن بی 6 سیروٹونن بناتا ہے جو دماغ کی کارکردگی کو بہتر کرتاہے، جسم کے موڈ کو صحیح رکھ کر تناؤ کو کم کرتا ہے۔ ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ وٹا من بی 6 کی کمی ڈپریشن پیدا کر دیتی ہے، اس لیے جب آپ کا دماغ تناؤ سے آزاد اور خوشگوار موڈ میں ہو تو وہ بہترین طریقے سے کام کرتا ہے اور معلومات کو محفوظ کرتا ہے۔