مصر ی فوج کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن ، چالیس کے قریب دہشتگرد ہلاک

مصر ی فوج کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن ، چالیس کے قریب دہشتگرد ہلاک
کیپشن: image by facebook

قاہرہ : مصری فوج نے سیاحتی مقام پر دہشتگردوں کے حملوں کے بعد بڑا آپریشن کرتے ہوئے چالیس کے قریب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے مصر کے سیاحتی مقام پر دہشتگردانہ حملہ کیا گیا جس کے بعد مصری فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تیس کے قریب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرے آپریشن میں مزید دس دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ہمیں خفیہ اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ دہشتگرد ملک کے سیاحتی مقامات پر بڑی کارروائیوں کی تیاریاں کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں فوری ردعمل کے لیے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دہشتگرد تنظیم آئی ایس آئی ایس نے مصر میں بڑی کارروائیوں کے دوران درجنوں سیاحتی مقامات کو تباہ کر دیا تھا ، اثار قدیمہ اور عجائب گھروں میں پڑی نادر مورتیوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا جس کےبعد مصری فوج نے دیگر اتحادی افواج کی مدد سے بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔