چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئندہ عدالتی ہفتہ کیلئے بڑےکیسز کی سماعت کیلئےبنچ تشکیل دیدئیے

چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئندہ عدالتی ہفتہ کیلئے بڑےکیسز کی سماعت کیلئےبنچ تشکیل دیدئیے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ڈیلی نوائے وقت ٹوئیٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے 31دسمبر پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے متعدد بنچ تشکیل دیدئیے ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق پیر کو پہلا بنچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل ہوگاجبکہ منگل سے جمعہ تک پہلا تین رکنی بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل ہوگا، پیر31 دسمبر کیلئے دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اورجسٹس یحیٰی پرمشتمل ہوگا۔

جبکہ دوسرا تین رکنی بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باپر اورجسٹس منصورعلی شاہ پرمشتمل ہوگا جو مقدمات کی سماعت کرے گا ۔جمعہ کیلئے دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ اورجسٹس منصورعلی شاہ پرمشتمل ہوگا، تیسرا بنچ جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں جسٹس فائز عیسٰی اورجسٹس مظہرعالم میاں خیل پرمشتمل ہوگا جومنگل سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا لیکن جمعہ 4 جنوری کو تیسرا بنچ جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس مظہرعالم میاں خیل پرمشتمل ہو گا۔

چوتھا بنچ جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس مشیرعالم پرمشتمل ہوگا جو منگل سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا ۔

تاہم جمعہ کو چوتھا بنچ جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس مقبول باقر پرمشتمل ہو گا، پانچواں بنچ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منیب اختراورجسٹس یحیٰی پرمشتمل ہوگا جو منگل سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ جمعہ کو پانچواں بنچ جسٹس مشیرعالم اورجسٹس فائز عیسٰی پرمشتمل ہو گا چھٹا بنچ جسٹس منظورملک اورجسٹس سردار طارق مسعود پرمشتمل ہوگا جو منگل سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔ 

یاد رہے کہ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں بڑے بڑے کیسز سماعت کےلئے مقرر ہیں جن میں بے نامی اکاؤنٹس کا کیس قابل ذکر ہے۔ بے نامی اکاؤنٹس پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی تھی جس کے بعد آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور  مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  اس رپورٹ کے بعد  کئی نامور شخصیات کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔