جبیل میں 500غیر ملکی ورکروں کا احتجاج رنگ لے آیا

جبیل میں 500غیر ملکی ورکروں کا احتجاج رنگ لے آیا
کیپشن: فوٹوسوشل ۔۔ آفیشل فیس بک اکاؤنٹ ۔۔ وزارت محنت

الجیبل : سعودی عرب کے اہم ترین شہر الجبیل میں نجی کمپنی میں کام کرنے والے 500سے زائد پاکستانی اور دیگر غیر ملکی مظاہرین کا احتجاج رنگ لے آیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کے ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کے حصول کے لیے کوشاں تھے ،نجی کمپنی کی انتظامیہ نے انہیں کسی بھی کسی کی رقم یا تنخواہ نہیں دی تھی ۔
تنخواہوں کی عدم دستیابی کی بنا پاکستانی اور ہندوستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی ورکروں نے کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔ جنہیںگزشتہ روز تمام واجبات دینے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کا کہا گیا تھا۔
غیر ملکی کارکنان کا کہناتھا کہ چار ماہ سے زیادہ عرصے سے انہیں تنخواہ نہیں دی گئی تھی ۔ غیر ملکیوں کا تعلق پاکستان سمیت متعدد ممالک سے بتایا جارہاہے ۔
ان میں بعض بقایا جات اور خروج نہائی ویزے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے ۔ سعودی مکتب العمل نے انکی شکایات سنیں اور پھر انہیں قانون طریقے سے اپنے مطالبہ کے حصول کا طریقہ کار بتایا ۔
مکتب العمل کا کہناہے کہ انہیں ان کا حق ضرور دلایا جائیگا ، کارکنان نے مکتب العمل اور کمپنی انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا ۔