فلپائن کے جنوبی جزیرے میں 7.2 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری

10:12 AM, 29 Dec, 2018

منیلا:فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناو 7.2 شدت کے زلزلے نے زمین ہلادی جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں آنےوالے زلزلے کی شدت 7.2ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز فلپائن سے 101 کلومیٹر جنوب مشرق میں 49کلومیٹر زیر زمین تھا۔زلزلے کے بعد جزیرے کے اردگرد کے علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز فلپائن سے 101 کلومیٹر جنوب مشرق میں 49 کلومیٹر زیر زمین تھا۔


پیسیفک وارننگ سونامی سسٹم کی جانب سے زلزلے کے مرکز سے 300 کلو میٹر تک کا علاقہ سونامی کی زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکومتی ایجنسیز کو ساحلی علاقوں میں مقیم لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سونامی کی لہریں فلپائن کے ڈوائوسمیت انڈونیشیا کے جزیرے جیم اور تبوکن کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔


خیال رہے کہ انڈونیشیا اس سے پہلے بھی زلزلے کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے، گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کے جزیرہ پالو میں 7 اعشاریہ 5شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی طوفان سے 832 افراد ہلاک اور 540 زخمی ہو گئے تھے۔انڈونیشیا میں سونامی کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

مزیدخبریں