قاہرہ کے قریب سڑک کنارے دھماکہ،3 سیاح اور مصری گائیڈ ہلاک،11 زخمی

09:49 AM, 29 Dec, 2018

قاہرہ:مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 3 سیاح اور ان کا مصری گائیڈ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب ملک مصر کے دارالحکومت قاہر ہ میں قریب سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 11سیاحوں سمیت بس کاڈرائیوربھی زخمی ہوا جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

جبکہ پراسیکیوٹر کے مطابق دھماکے سے بس میں سوارویت نام کے3سیاح اورانکامصری گائیڈہلاک ہوگیا۔دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا جبکہ پولیس حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں