اپنا کسی دوسرے سے موازانا نہیں کرتی ، عائشہ عمر

اپنا کسی دوسرے سے موازانا نہیں کرتی ، عائشہ عمر

لاہور: مایہ ناز پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اپنا کسی دوسرے سے موازانا نہیں کرتی اورنہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عائشہ عمر کا کہناتھا کہ100 فیصد رزلٹ دینے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی، بس اپنی پرفارمنس کا فیصلہ دیکھنے والوں پرچھوڑ دیتی ہوں۔ فلم فاسٹ اور مقبول میڈیم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے روایتی کلچر کے ساتھ پوری دنیا میں اپنا سوفٹ امیج پیش کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فلموں کا معیار بھی وقت کے ساتھ بہتر ہوتا جارہا ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ نوجوان فلم میکر ناراض فلم بینوں کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ انھیں اگر وسائل دے دیے جائیں تو بہترین فلم بنا سکتے ہیں۔