ٹوکیو: جاپانی ٹیکنالوجی ادارے سافٹ بینک نے ٹیکسی سروس اوبر کے 15فیصد سے زائد کے حصص خرید لیے ۔
تفصیلات کے مطابق سافٹ بینک نے 48 ارب ڈالر کی قدر کے حامل اوبر کے 15 فیصد سے زائد حصص خریدے ہیں۔ اوبر کی قدر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں سات ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ ڈیل ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب اوبر رواں برس ایک مشکل صورت حال کا شکار رہی اور اسے متعدد مواقع پر انتظامی کوتاہیوں اور غلطیوں کے الزامات کا سامنا رہا۔ اوبر پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ اپنے حریف اداروں سے مقابلے کے لیے غیراخلاقی ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔