ترکی میں بے روزگاری سے تنگ پاکستانی شہری کی خود کشی

ترکی میں بے روزگاری سے تنگ پاکستانی شہری کی خود کشی

استنبول: بے روزگاری سے تنگ 3 بیٹیوں کے باپ پاکستانی شہری نے ترکی میں خود کشی کر  لی۔

سوہدرہ کے محلہ نعیم کالونی کا رہائشی 55 سالہ عبدالجبار 11 ماہ قبل سوہدرہ کے ندیم کے ہمراہ روزگار کے سلسلہ میں یونان کیلئے عازم سفر ہوا، دونوں افراد  کو  یونان بھیجنے کیلئے سوہدرہ کے ایجنٹ وارث نے رقم وصول کی،  دو روز قبل گھر والوں کے رقم کے تقاضا  کرنے سے پریشان تھا .

گزشتہ روز اس نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، مرحوم کی والدہ، اہلیہ اور بیٹیوں نے میت کو بیرون ملک سے واپس منگوانے کیلئے حکومت سے تعاون کی اپیل کردی۔

مصنف کے بارے میں