پیپلزپارٹی پہلے روز سے عوامی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، طاہرالقادری

پیپلزپارٹی پہلے روز سے عوامی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان ہر نکات پر اتفاق پا یا گیا۔
منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے وفد کی یہاں آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتاہوں، کل کی آل پارٹیزکانفرنس سے متعلق بھی پیپلزپارٹی کی قیادت سے بات ہوئی ہے،پیپلزپارٹی اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان ہرنکات پر اتفاق پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے روز سے عوامی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔
واضح رہے کہ طاہرالقادری اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پی پی کی طرف سے خورشید شاہ، رحمان ملک، قمر زمان کائرہ، لطیف کھوسہ اور منظور وٹو شریک تھے۔