عمران خان اور آصف علی زرداری مل کر ہمارے خلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں: طلال چوہدری

06:00 PM, 29 Dec, 2017

اسلام آباد:طلال چوہدری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی امپائر اور کبھی عدالت کے سہارے ذاتی جنگ جیتنا چاہتے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان تسلیم کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو نہیں گرا سکتے۔عمران خان اور آصف علی زرداری مل کر ہمارے خلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو بتائیں گے کہ عمران خان کے دائیں بائیں کون ہیں اور کس بنا پر انہیں معافی دی گئی۔ 

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں سیاستدانوں کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔

مزیدخبریں