انگلینڈ نے اینڈرسن پر بال ٹمپرنگ کا الزام مسترد کردیا

04:22 PM, 29 Dec, 2017

میلبرن: انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر بال ٹیمپرنگ کا الزام مسترد کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے اب تک اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا تاہم سابق کرکٹر اسے بال ٹیمپرنگ قرار دے رہے ہیں تاہم انگلش کوچ ٹریور بیلس نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات مسترد کردیے۔

 آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے دوران ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو گیند کے ساتھ ناخن کے ذریعے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل مایہ ناز سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کسی بولر کو گیند کے ساتھ اس طرح چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہیے۔جبکہ مائیکل سلیٹر کا کہنا ہے کہ کسی بولر کو ناخن کے ساتھ گیند کو کھریدنا نہیں چاہیے۔

مزیدخبریں