مریم نواز شریف نے ایک بار پھر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مریم نواز شریف نے ایک بار پھر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ایک بار پھر پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان پر برس پڑیں اور انہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا


تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی محاذ آرائی اب عوام کیلئے کوئی نئی بات نہیں رہ گئی اور اس سلسلہ میں دوسری اطراف سے اکثر گولہ باری جاری رہتی ہے۔ اسی سلسلہ میں مریم نواز شریف نے ایک تازہ ترین ٹویٹ میں ایک بار میں پی ٹی آئی کے چیئر مین کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔


اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کی قسمت میں صرف ڈرنا ٗ رونا اور پیٹنا ہی لکھا ہے۔ نواز شریف کیخلاف پانامہ ریفرنس میں کچھ نہیں مل سکا۔ بیان بازی نہ صرف نواز شریف بلکہ ان کی نسلوں سے خوف کی عکاس ہے۔