مدینہ منورہ :وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج کل سعودی عرب کے دورے پر ہیں ۔ اس دورے میں شہباز شریف مدینہ منورہ گئے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری بھی دی ،
اس موقع پر شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں موجود پاکستانیوں سے ملاقات بھی کی ، وہ معمرہ خاتون سے بھی ملے اور ان سے ڈھیروں دعائیں لی ، پاکستانیوں نے شہباز شریف کو دیکھتے ہی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے ،
شہباز شریف کے ساتھ سعودی سیکورٹی حکام موجود تھے، تاہم شہباز شریف نے سیکورٹی اہلکاروں کو پاکستانیوں سے ملنے سے منع نہ کیا ، سفید شلوار قمیص میں ملبوس شہباز شریف پر مطمئن دکھائی دے رہے تھے ۔
شہباز شریف کی مدینہ منورہ کی ٹویٹ کو پنجاب گورنمنٹ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ بھی کیا گیا ہے ، جس میں لکھا گیا تھا کہ شہباز شریف مسلمانوں خصوصاََ پاکستانیوں کے ساتھ ملاقات کر تے ہوئے،"۔