میلبرن :انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی جینٹل مین گیم کے ساتھ دو نمبری پکڑی گئی۔ دونوں میلبرن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کرتے پکڑے گئے.ناخن کیساتھ گیند کھرچنے کی کوشش کیمرے میں محفوظ ہو گئی ۔ امپائر دھرما سینا نے وارننگ دے دی۔
میلبرن ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کا کھیل سے کھلواڑ سامنے آگیا۔ جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی سرعام بال ٹیمپرنگ پوری دنیا نے دیکھ لی۔ گورے باؤلرز کے کالے کرتوت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن نے زیادہ سوئنگ حاصل کرنے کے لئے نئی گیند کو ناخن سے کھرچا۔
سٹورٹ براڈ نے بال کو سخت جگہ پر پٹخ کر ٹمپرنگ کی۔ امپائر کمار دھرماسینا نے دونوں بائولرز کو وارننگ دے دی۔ دونوں انگلش گیند باز دو ہزار دس کے دورہ جنوبی افریقہ میں بھی بال ٹمپرنگ کرچکے ہیں۔
کیا جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کو سزا کے لئے کیمرے کی گواہی کافی نہیں ؟شائقین کرکٹ کی نگاہیں آئی سی سی پر جم گئیں۔