رات دیر تک گلوکاری کرنے پرمعروف گلوکارہ افشاں زیبی گرفتار

12:53 PM, 29 Dec, 2017

راولپنڈی:جہلم تھانہ سول لائین پولیس معروف گلوکارہ افشاں زیبی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق افشاں زیبی کو شادی کی تقریب میں رات دیر تک گلوکاری کرنے پر پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔ اداکارہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ دیر رات تک محفل کیوں سجائی گئی۔جب یہ قانون بنایا گیا ہے کہ رات10بجے  کے بعد شادی کی تقریبات کو اختتام پذیر  کیا جائے گا تو رات 10بجے کے بعد موسیقی کی محفل کیوں سجائی گئی ؟
راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں