صبا قمر اپنی گردن میں بنائے گئے ٹیٹو کے باعث شدید تنقید کا شکار

12:04 PM, 29 Dec, 2017

لاہور: پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ صبا قمر نے اپنی گردن پر ایک ٹیٹو بنوایا جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اداکارہ نے اپنی گردن کی تصویر اتار شئیر کی اور مداحوں سے کہا کہ پڑھ کر بتائیں انہوں نے اپنی گردن پر کیا لکھوایا ہے؟


اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر جنگ چڑھ گئی اور اداکارہ کے مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
یاد رہے کہ صبا قمر پہلی اداکارہ نہیں ہیں جہنوں نے ٹیٹو بنوایا ہو بہت سے اداکار اور اداکارائیں ایسی ہیں جو اپنی جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹو بنواتے ہیں۔

مزیدخبریں