جنوبی افریقا:فٹبال کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے "جارج وے" لائبیریا کی ملکی سیاست کی تاریخ ہی بدل کر رکھ دی وہ پہلے بین الاقوامی کھلاڑی ہیں جو کسی بھی ملک کے صدر منتخب ہو ئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لائبیریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں "جارج وے " 60 فیصد ووٹ حاصل کر کے مخالف پارٹی کے رہنما" جو زیف بوکائے " پر واضع بر تری حاصل کرکے لائبیریا کے پہلے کھلاڑی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ سابق فٹ بالر کے حامیوں نے الیکشن میں فتح یاب ہونے پر خوب جشن منایا ۔
یاد رہے کہ "جارج وے "معروف فٹ بالر رہ چکے ہیں انہوں نے فٹبال کے میدان کو خیر آباد کہنے کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھا تھا اورفٹبال کے میدان میں سب کو دھول چٹا نے والے مشہور فٹبالر "جارج وے" نے سیاست کے میدان میں بھی ا]پنا لوہا منوایا اور سیاست میں بھی اپنے حریوفوں کو مات دے دی