نیو یارک میں پاکستان مخالف مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں، اعزاز چودھری

09:48 AM, 29 Dec, 2017

واشنگٹن: نیو یارک میں پاکستان مخالف مہم کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کا امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج کیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے نیویارک میں ٹرانسپورٹ پر پاکستان مخالف مہم کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ نیویارک میں جاری اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چندماہ قبل برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی پاکستان مخالف مہم چلائی گئی اور بظاہر یہ مہم انہی عناصر کے مکروہ مقاصد کاحصہ ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق نیویارک میں پاکستان مخالف مہم بھی ماضی کی طرح ناکام ہو گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں