ملک بھر میں ممنوعہ بور کے خود کار اسلحہ لائسنس فوری طور پر معطل

09:05 AM, 29 Dec, 2017

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرمز آرڈیننس 1965 کے مطابق عوامی مفاد میں ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے تمام لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومتی اداروں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ وزارت داخلہ نے خود کار ہتھیار رکھنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ منظور شدہ اسلحہ ڈیلرز سے اپنے ہتھیاروں کو غیر خودکار بنوا کر متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا پولیٹیکل ایجنٹس سے 31 جنوری 2018 تک ان کی توثیق کرو لیں۔

اس کے بعد لائسنس یافتہ افراد اپنے غیر ممنوعہ بور کے ہتھیاروں کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے نادرا سے رابطہ کریں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیر ممنوعہ بور کے ہتھیاروں کے لائسنس پر عائد پابندی فوری طور پر اٹھا لی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں