ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی، ڈاکٹر عاصم

08:51 AM, 29 Dec, 2017

دبئی: دبئی سے وطن واپس پہنچتے ہی ڈاکٹر عاصم کی شریف برادران پر لفظی گولہ باری شروع کر دی۔ ملکی اداروں کے ساتھ جو جنگ کی جارہی ہے اسے دیکھ لیں گے ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی۔

کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور ملک میں اداروں کے ساتھ کھلواڑ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

سابق مشیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو این آر او دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اور شریف برادران سعودی عرب جا کر گناہوں کی معافی مانگیں گے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں