میلبرن ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

11:15 PM, 29 Dec, 2016

میلبرن:بارش سے متاثرہ میلبرن ٹیسٹ میں قومی باؤلرزنے بلے بازوں کی محنت پرپانی پھیر دیا۔آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ کی شاندار سینچری کی بدولت آسٹریلیا نے 6 وکٹوں پر 465رنز بنالیے۔ کھیل کے چوتھے روزآسٹریلیا نے 268رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ سے اننگزآگے بڑھائی توعثمان خواجہ تین رنزکی کمی سے سینچری نہ بناسکے۔ پھراسٹیون اسمتھ نے پہلے ہینڈزکومب کے ساتھ 92 اور پھر میڈنسن کے ساتھ 59 رنزکا اضافہ کرکے پاکستانی باؤلرز کی خوب خبر لی۔ اس دوران محمدعامرنے اپنی ہی گیند پر کیچ بھی گرایا۔کومب نے 54 رنز بنائے، میڈنسن کو22کے انفرادی اسکورپریاسرشاہ نے چلتا کیا جبکہ میتھو ویڈ 9رنزہی بناسکے۔اسمتھ دوسرے اینڈ پرڈٹے رہے.

مزیدخبریں