اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں 6 روپے 93 پیسے تک اضافے کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو ارسال کر دی

10:07 PM, 29 Dec, 2016

اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.93 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔

نیو  نیوز کے مطابق اوگرا نے جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی ہے جس میں پیٹرول 31 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 3.94 روپے لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 6.93 روپے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 48 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ 31 دسمبر کو اعلان کرے گی

مزیدخبریں