اگر آپ معدے کی جلن اور تیزابیت کا شکار ہیں تو بے فکر ہو جائیں کیونکہ اس کا توڑ مل گیا ہے

07:26 PM, 29 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

معدے کی جلن اور تیزابیت اب ہر انسان کا مسئلہ بن چکا ہے جسکی اہم وجہ چٹ پٹے اور مسالہ دار کھانےہیں۔

اس مسئلے کو سادہ اور آسان طریقہ سے حل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں: -

1 مسئلے کی جڑ کو پکڑیں سب سے پہلے تو یہ معلوم کریں کہ آپ کو کن غذاﺅں کی وجہ سے جلن اور تیزابیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عام طور پر مصالحہ دار غذائیں، ترشادہ پھل، چائے کافی اور چکنائی والی غذائیں اس مسئلے کا سبب بنتی ہیں، پنیر اور تلی ہوئی اشیاءسے پرہیز کریں اور کم چربی والا گوشت اور پھل سبزیاں استعمال کریں۔

-2 وزن کم کریں کیونکہ معدے کے گرد جمع ہونے والا وزن تیزابیت کو اوپر کی جانب منتقل کرتا ہے۔ کھانا کم مقدار میں زیادہ دفع کھائیں اس طرح معدے میں تیزابیت کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔

-3 تیزابیت ہوجانے کی صورت میں مندرجہ ذیل اقدامات کریں: ٭ چائے، کافی اور کولڈ ڈرنگ کا استعمال بند کردیں۔ ٭ روزانہ نیم گرم پانی کا ایک گلاس پئیں۔ ٭ کیلے، تربوز اور کھیرے کو روز مرہ غذا کا حصہ بنائیں۔ ٭ تربوز کا جوس بھی بہت مفید ہے۔ ٭ ناریل کا پانی بھی تیزابیت کم کرتا ہے۔ ٭ روزانہ ایک گلاس دودھ پئیں۔ ٭ رات کا کھانا سونے سے دو یا تین گھنٹہ پہلے کھالیں۔ ٭ کھانوں کی مقدار مختصر اور درمیانی وقفہ محدود رکھیں۔ ٭ کھانا باقاعدگی سے کھائیں۔ ٭ اچار، مصالحے دار چٹنی اور سرکے سے پرہیز کریں۔ ٭ لونگ کو کچھ دیر چوسنے سے بھی افاقہ محسوس ہوگا۔ ٭ گڑ، لیموں، کیلا اور بادام معدے کی جلن اور تیزابیت میں فوری افاقہ دینے کیلئے مشہور ہیں۔

مزیدخبریں