ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی نے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی محمود حامد کو تھپڑ ماردیا

07:12 PM, 29 Dec, 2016

کراچی: ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی نے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی محمود حامد کو تھپڑ ماردیا۔  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کپ کے میچ کے دوران ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی اور سابق کرکٹر محمود حامد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات یہاں تک بڑھ گئی کہ باسط علی نے محمود حامد کو تھپڑ رسید کردیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں سابق کھلاڑیوں کا میچ کے دوران آمنا سامنا ہوا اور بات اس حد تک بڑھ گئی کہ باسط علی نے سابق کھلاڑی کو تھپڑ ماردیا، تلخ کلامی کے باعث میچ بھی رکوا دیا گیا تاہم دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بیچ بچاؤ کے بعد میچ دوبارہ سے شروع کردیا گیا۔سابق کھلاڑی محمود حامد کا کہنا ہے کہ باسط علی ڈریسنگ روم کی سیڑھیاں اتر کر آئے اور تھپڑ مار دیا تاہم ناقص کارگردگی پر تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے لہذا پی سی بی باسط علی کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ دوسری جانب باسط علی نے تھپڑ مارنے کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود حامد کو تھپڑ نہیں مارا لیکن معاملے کو خوامخواہ بڑھایا جا رہاہے

مزیدخبریں