کترینہ کیف کا اپنے خاندان کیساتھ نیا روپ جو پہلےکسی نے نہیں دیکھا ہو گا

06:45 PM, 29 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: کترینہ کیف کی اہل خانہ کے ہمراہ بندوق چلانے کی مشق سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں لندن میں ہیں جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کی چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ اپنی بہنوں اور والدین کے ہمراہ سیرو تفریح میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بندوق چلانا سیکھ رہی ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم ’جگاجاسوس‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گی جب کہ فلم آئندہ برس اپریل میں ریلیز ہوگی۔

مزیدخبریں