ہریتک روشن کی سابقہ بیوی کیساتھ دبئی کے ساحل پر خفیہ تصاویر منظر عام پر

05:02 PM, 29 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی :  بالی ووڈاداکارہریتک روشن طلاق کے بعد سابق اہلیہ سسانے خان اور بچوں کیساتھ چھٹیاں منانے دبئی کے ساحل پر پہنچ گئے ہیں اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں جو یقینا دیکھنے کے لیے پریشان کن ہیں کیونکہ دونوں میں طلاق ہوچکی ہے ۔  جوڑے کی علیحدگی کو دوسال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے لیکن مثالی والدین ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں ، ذاتی اختلافات کے باوجود اپنے بچوں ہری دھان اور ہری ہان سے متعلق ذمہ داریوں سے کبھی غافل نہیں رہے ، رواں ماہ کے شروع میں ریتک کو ایک ریسٹورنگ میں بچوں اور سابق اہلیہ کیساتھ کھانے پر بھی دیکھاگیا تھا۔ سسانے نے گزشتہ دنوں ایک تصویرسوشل میڈیا پرشیئرکی جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ دونوں ایک فیملی کے طورپر چھٹیاں منارہے ہیں۔دونوں ان دنوں نئے سال کی خوشیاں منانے دبئی میں موجود ہیں۔

اپنے بچوں سے متعلق بات کرتے ہوئے سسانے نے بتایاکہ ’ہم بچوں کے معاملے میں پرعزم ہیں، ہم ایک دوسرے کو عزت دیتے ہیں، جب بچوں کا معاملہ آتاہے تو یہ زیادہ ضروری ہے کہ ذاتی اختلافات ایک طرف رکھ کر بچوں کی حفاظت کریں‘۔سسانے کی ماں زرینے نے کہاکہ ’ہریتک روشن ہمیشہ میرے بیٹے کی طرح ہے‘۔

مزیدخبریں