پاکستان میں "ٹاٹا "یا " برلا " کی جگہ شریف اور زرداری آ کر بیٹھ گئے ہیں،عمران خان

02:59 PM, 29 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی: تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  پاکستان اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ یہاں "ٹاٹا "یا " برلا " کی جگہ شریف اور زرداری آ کر بیٹھ جائیں۔ پاکستان میں 45 فیصد بچے بھوکے سوتے ہیں۔  وہ کراچی میں کینسر اسپتال کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدہ کو علاج کیلیےباہر لےکر گیاتو معلوم ہواکہ کینسر کا علاج کتنا مہنگاہے ،تب  اندازہ ہوا کہ پاکستان کے90 فیصد لوگ کینسر کا علاج نہیں کر اسکتے ، کینسر اسپتال کیلیےفنڈز عام آدمی نے دیے،بڑے کام کےلیے کشتی جلانے کا مقصد پیچھے نہ ہٹنا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  شوکت خانم اسپتال میں مفت علاج پر 26 ارب روپےخرچ ہوئے،سب نے کہا کہ کینسر کا علاج مفت نہیں ہوسکتا ،شوکت خانم میں 75فیصد لوگوں کاعلاج مفت ہوا، یہ 26 ارب روپے غریبوں پر خرچ ہوئے، 1990 میں پنجاب حکومت کینسراسپتال بنانےکی کوشش کر رہی تھی فیل تو ہونا تھا کیونکہ وزیراعلیٰ نوازشریف تھے۔ شوکت خانم پشاور میں بھی کام کررہاہے، وی آئی پی کلچرنہ ہوتوامیروں کواحساس ہوگاکہ غریبوں کاعلاج کیسےہوتاہے۔

مزیدخبریں