استور، سیکیورٹی امور میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،ایس پی استور

02:56 PM, 29 Dec, 2016

استور : ایس پی استور محمد اسحاق خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی امور میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔استور ضلعی ہیڈ کوارٹر میں امن و امان اور سیکیورٹی امور کے حوالے سے اجلاس کی صدرارت کرتے ہوئے انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تمام داخلی چیک پوسٹوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے اور رات میں گشت کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی دہشت گرد ضلع کے اندر داخل نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں