پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے کی اپنے ہی پارٹی کارکن کے ہاتھوں پٹائی

02:20 PM, 29 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے کی اپنے ہی پارٹی کارکن کے ہاتھوں پٹائی۔ ایبٹ آباد کے جلال باباآڈیٹوریم میں صحت و انصاف کارڈز کی تقسیم کی تقریب جاری تھی اور ایم این اےڈاکٹر اظہر جدون بھی سٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے سٹیج پر موجود ایک کارکن نے ان پر حملہ کر دیا ۔

ہ کارکن نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے اظہر جدون پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی ۔ ا س دوران صوبائی وزیر شہرام ترکئی ، وزیر خوراک قلندر لودھی اور مشتاق غنی بھی سٹیج پر ہی موجود تھے تاہم لوگوں نے بیچ بچاﺅ کر ا کے ایم این اے کی خلاصی کرائی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے اظہر جدون پر حملہ کرنے والے نوجوان کارکن کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے کہ اس نے یہ اقدام کس رنجش کی وجہ سے اٹھایا ۔

مزیدخبریں