دودھ میں ملاوٹ،پہلوانوں نے دودھ پینا چھوڑ دیا

01:02 PM, 29 Dec, 2016

گوجرانوالہ :پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میںعام لوگوں کے ساتھ ساتھ پہلوان بھی مضر صحت دودھ سے پریشان ہیں ،پہلوانوں نے کہا ہے کہ ہر چیز میں ملاوٹ ہے،ملاوٹ مافیا نے دودھ میں کیمیکل ملا کراسے پینے کے قابل ہی نہیں چھوڑا ہے۔
گوجرانوالہ کے پہلوانوں کاکہنا ہے کہ فن پہلوانی میں دودھ ان کی غذا کا لازمی حصہ ہے ،سخت جسمانی مشقت اور محنت کے بعد پہلوان کی خوراک میں دودھ اور دہی شامل نہ ہو تو وہ بیمار پڑ جائیں گے۔
پہلوانوں نے ملاوٹ کے خوف سے دودھ ہی پینا چھوڑ دیا ہے۔ ریسلرز کا کہنا ہے کہ اتنے خراب دودھ سے ان کی فٹنس متاثر ہو رہی ہے۔حکومت ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرے اور خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنائے۔

مزیدخبریں