نیو یارک: سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی اب صارفین کے لیے براہ راست ویڈیو کا فیچر متعارف کرادیا ہے ۔
ٹوئٹر پر اب تک تو صارفین کے لیے محدود حروف والے پیغامات اور ریکارڈ شدہ ویڈیو ز شیئر کرنے کی سہولت دستیاب تھی مگر اب کمپنی نے براہ راست ویڈیو فیچر بھی متعارف کرادیا ہے۔
یہ ویڈیو 360 ڈگری زاویے کی ہوگی جس میں ویڈیو بنانے والے کے ارد گرد کا ماحول بھی دیکھا جاسکے گا۔فی الحال یہ فیچر محدود پیمانے پر متعارف کرایا گیا ہے جسے آنے والے ہفتوں میں عام کردیا جائے گا۔