میلبرن ٹیسٹ کے چو تھے روز کینگر وز شاہینو ں پر بھاری پڑ ھ گئے،465رنزبنا ڈالے

10:55 AM, 29 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

میلبرن: اظہرعلی کی محنت پرپاکستانی بولرزپانی پھیرنے لگے،میلبرن میں جاری دو سر ے ٹیسٹ کے چو تھے روز کینگر وز شاہینو ں پر بھاری پڑ ھ گئے۔ آسٹر یلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 465 رنز بنا کر جیت مستحکم بنا لی۔ کینگروز نے پاکستان پر 22 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔آج کے دن کا آغاز ہوا تو گزشتہ روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 97 کے انفرادی اسکور پر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ہینڈس کومپ 54 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر سمیع اسلم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ میتھیو ویڈ بھی 9 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بنے۔
میچ میں بارش نے ایک بار پھر انٹری دی تو خراب موسم کے باعث امپائر نے وقت سے پہلے چائے کا وقفہ لیا ۔ پاکستان کی جانب سے ویاب ریاض، یاسر شاہ اور سہیل خان نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 443 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی جس میں اظہر علی کے ناقابل شکست 205 رنز بھی شامل تھے جب کہ سہیل خان نے بھی 65 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔

مزیدخبریں