معروف ماڈ ل نے اپنی تصاویر کے پیچھے چھپی حقیقت کیا بتائی کہ مرودں کے دل ہی ٹوٹ گئے

10:38 AM, 29 Dec, 2016

سڈنی : ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی دلکش تصویر سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کا دل موہ لینے والی لڑکی نے سوشل میڈیا کی مصنوعی دنیا سے اکتا کر نہ صرف اسے ہمیشہ کے لئے چھوڑنے کا اعلان کر دیا، بلکہ اپنی مشہور تصویر کے مصنوعی پن کا ایسا راز بھی کھول دیا کہ اپنے مداحوں کے دل ہی توڑ دئیے۔

بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق 19سالہ آسٹریلوی انسٹاگرام ماڈل ایسنا اونیل نے اپنی آخری پوسٹ میں کہا ’’میں انٹرنیٹ پر آئیڈیل لڑکیوں کو دیکھتے ہوئے گھنٹوں گزار دیا کرتی تھیں، یہ سوچتے ہوئے کہ کاش میں بھی ان جیسی ہوتی۔

پھر جب میں ان میں سے ایک بن گئی تو بھی میں خوش اور مطمئن نہ تھی۔ میں اب بھی بے سکون تھی۔ سوشل میڈیا حقیقی زندگی نہیں ہے۔ ساحل پر بنائی گئی میری تصویر اگرچہ دیکھنے میں یوں نظر آتی ہے کہ جیسے اچانک کسی دوست نے بنادی ہو، یہ حقیقت نہیں۔

دراصل یہ ان 100 تصاویر میں سے ایک ہے جنہیں بنانے کے بعد ہم نے ان میں سے بہترین تصویر کا انتخاب کیا۔

اس کے بعد منتخب کی گئی تصویر کو ایڈٹ کر کے ایسا بنا دیا گیا کہ یہ فطری اور برجستہ نظر آنے لگے۔ سوشل میڈیا کی دنیا کی یہی حقیقت ہے۔ یہ نظر کچھ آتی ہے لیکن اصل میں کچھ اور ہے۔‘‘

مزیدخبریں