بغلوں کا رنگ سیاہ ہونے سے بچانے کے انتہائی مفید ٹوٹکے

بغلوں کا رنگ سیاہ ہونے سے بچانے کے انتہائی مفید ٹوٹکے

لاہور : بغلوں کا رنگ سیاہ ہونا بظاہر نہ ہی کوئی پیچیدہ مسئلہ ہے اور نہ کوئی بیماری ۔لیکن یہ ایک الجھن ہے جو کہ لا پرواہی کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے ۔مندرجہ ذیل ٹوٹکوں پر عمل کرکہ آپ انڈرآرم کی جلد پھر سے نرم و ملائم اور صاف ستھری بنا سکتے ہیں:

۱۔ویکسنگ
بغل کا رنگ سیاہ ہونے سے بچانے کے لئے شیونگ ریزر کا استعمال کرنا ترک کر دیں ۔ بال صاف کرنے کے لئے ویکس کریم کا استعمال سب سے بہتر ہوتا ہے ۔ ویکسنگ کرنے سے غیر ضروری بال جڑ سے اکھڑ جاتے ہیں اور ان کی نشونما بھی سست ہو جاتی ہے ،کسی انفیکشن اور زخم ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا ۔

۲۔ قدرتی ڈیوڈنٹ
پسینہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ڈیوڈرنٹ اور پرفیومز کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں الکحل کی کافی مقدار ہوتی ہے جو بغلوں کا رنگ سیاہ کرتی ہے ۔اس لئے مصنوعی خوشبو کی جگہ قدرتی خوشبو کا استعمال کریں
صندل کی لکڑی کا پاؤڈر اور کارن فلاور ہم مقدار لے کر بغلوں میں ٹیلکم پاؤڈر کی طرح استعمال کریں جس سے نہ صرف پسینہ جلد خشک ہو گا بلکہ بغلوں کی سیاہی بھی کم ہوگی ۔

۳۔ایکسفولییٹ
مردہ خلیوں کے باعث جلد کی رنگت سیاہی مائل ہو جاتی ہے اس لئے چہرے کی طرح بغلوں کی سیاہی کو کاٹنے کے لئے ہفتے میں دو دفعہ ایکسفولیشن ضروری ہے ۔
ایک چمچ دانے دار چینی میں ادھا لیموں نچوڑ لیں اور بغلوں میں لگا کر دس منٹ لگا رہنے دیں ،دس منٹ بعد انگلیوں کو گیلا کر کر اسکرب ( رگڑیں )اور چینی جھاڑ دیں اور نیم گرم پانی سے غسل کر لیں ۔
دو چمچ پسے ہوئے چاولوں میں سرکہ ڈال کر لیپ بنا کر بغلوں میں بیس منٹ تک لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے صاف کر لیں ۔یہ ایکسفولییٹر ناخوش گوار بو ،جراثیم اور مردہ خلیو ں کو ختم کرتا ہے ۔

۴۔تیل کا مساج
خون کی گردش بڑھانے کے لئے چہرے اور جسم کی مالش کی جاتی ہے جس سے جلد ملائم اور رنگ صاف ہوتا ہے ۔اسی طرح بغلوں کی حساس جلد کو بھی موائسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے ۔نہانے کے بعد یا غیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد بغلوں کو اچھی طرح سے صاف اور خشک کریں تاکہ نمی نہ رہے اور جراثیم پیدا نہ ہوں اور زرا سا زیتون ،چنبیلی یا ناریل کا تیل ضرور لگائیں ۔

۵۔ بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈ ا صرف ایکسفولییٹر ہی نہیں بلکہ بہترین ڈیوڈرنٹ بھی ہے جو پسینہ کی بو کو کم کرتا ہے ۔ساتھ جلد کی رنگت کو بھی صاف کرتا ہے
بیکنگ سوڈ اکو پانی میں ملائیں اور بغلوں میں پانچ منٹ تک لگارہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔

۶۔وائٹننگ کریم
چہرے کی رنگت صاف کرنے کے لئے خواتین مہنگی مہنگی وائٹننگ کریم استعمال کرتی ہیں لیکن بغلوں کی سیاہی دور کرنے کے لئے کم پیسوں میں وائٹننگ ماسک تیار کیا جا سکتا ہے ۔
چار چمچے بیسن ،ایک چٹکی ہلدی ،ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چمچ خشک پاؤڈر ملا کر باتل میں ڈال کر رکھ لیں ، نہانے سے پہلے ایک چمچ ڈرائی مکسچر میں لیموں کے قطرے ملائیں اور پانی سے گھول کر مکسچر بغلوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد مساج کرتے ہوئے صاف کر لیں اور ٹھنڈے پانی سے صاف کر لیں ۔

۷۔زعفران
زعفران اگرچہ کافی مہنگا ہوتا ہے لیکن خواتین جہاں مہنگے مہنگے پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں وہاں انھیں زرا سی بچت کر کے زعفران گھر میں رکھنا چاہئے ۔اگر بغلوں کا رنگ زیادہ سیاہ ہو اور سیاہی جلد دور کرنی ہو تو ایک چٹکی زعفران نیم گرم پانی میں بھگوکر بغلوں میں لگائیں اور رات بھر لگا نے کے بعد صبح نہا لیں ۔چند دفعہ کے استعمال سے واضح تبدیلی آئے گی ۔

۸۔آلو
آلو میں ایسڈک خصوصیات ہونے کے باعث رنگت کو صاف کرتا ہے ۔رات میں آلو کا ٹکڑا بغلوں پر رگڑیں اور صبح صاف کر لیں ۔

۹۔کھیرا
کھیرے کا پانی پسینہ اور پسینہ سے پیدا ہونے والی بو کو کم کرتا ہے اور بغل کی سیاہی بھی دور کرتا ہے ۔

۰۱۔کینو
ایک کلو پانی میں کینو کے چھلکے ڈال کر ابال لیں اور اس پانی کو نہانے کے پانی میں شامل کر لیں اس پانی سے نہ صرف بھینی بھینی خوشبو آئے گی بلکہ جلد کی رنگت بھی صاف ہو گی ۔