پاکستان، روس و چین آئندہ افغانستان کو بھی دعوت دینگے

07:34 AM, 29 Dec, 2016

اسلام آباد: پاکستان، روس اور چین کا مذاکرات میں آئندہ افغانستان کو بھی مدعو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ماسکو میں مذاکرات کے بعد روس، چین اور پاکستان کے مشترکہ اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کے اجلاسوں میں افغانستان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

جِن میں افغانستان میں داعش کے شدت پسندوں کی جانب سے درپیش خدشات پر گفتگو ہوگی۔ افغان حکام نے شکایت کی تھی کہ ماسکو میں ہونے والے مذاکرات سے اُنھیں دور رکھا گیا ہے۔

تینوں ملکوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ افغانستان اور طالبان کے مابین امن بات چیت کے لیے سہولت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں