پیکا ایکٹ کے تحت پی ٹی اے نے 469 ایپلی کیشنز بلاک کردیں

پیکا ایکٹ کے تحت پی ٹی اے نے 469 ایپلی کیشنز بلاک کردیں

اسلام آباد: پی ٹی اے نے 469 ایپلی کیشنز بلاک کردیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سٹیک ہولڈر اداروں اور عوام کی شکایات کی بنیاد پر 469 ایپلی کیشنز (ایپس) کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بند کردیا ہے۔

یہ اقدام پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے سیکشن 37 کے تحت کیا گیا ہے۔جن ایپس کو بند کیا گیا ہے ان میں 345 اینڈرائیڈز کی تھیں اور 34 ایپل کی۔ ان ایپس کو اسلام مخالف مواد کی اشاعت، مخربِ اخلاق مواد اور دھوکا دہی کے الزام کے تحت بند کیا گیا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 469 ایپس کو بلاک کرنے کا اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دین کی عظمت، قومی سلامتی اور اخلاقی معیارات کے تحفظ کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

مصنف کے بارے میں