ہوشیار خبردار ، کراچی ایک بارپھر سمندری طوفان کے نشانے پر ،شہرقائد سے اسنا نامی   طوفان ٹکرانے  کا خدشہ

 ہوشیار خبردار ، کراچی ایک بارپھر سمندری طوفان کے نشانے پر ،شہرقائد سے اسنا نامی   طوفان ٹکرانے  کا خدشہ

کراچی: کراچی ایک بارپھر سمندری طوفان کے نشانے پر  ہے۔محکمہ موسمیات  کے مطابق   رن آف کچھ کے قریب موجود ڈیپ ڈپریشن بحیرہ عرب میں پہنچنے کے بعد سمندری طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، جو لگ بھگ 48 سال بعد بحیرہ عرب میں اگست کے مہینے میں بننے والا پہلا سمندری طوفان ہے۔شہرقائد سے اسنا نامی   طوفان ٹکرانے  کا خدشہ ہے۔

ْ

جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ کے دیہی ساحلی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ وسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہی گیر 31اگست تک سمندر میں جانے سے گریز کریں ۔

کراچی ، تھرپارکر، بدین ، ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے ۔اسنا نامی طوفان  کراچی کے جنوب مشرق میں  270 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے ۔۔ طوفان بھارت کے رن  آف کچھ سے بحیرہ عرب کے جنوب مغرب کی سمت بڑھ رہاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ  نے  متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کا حکم  دے دیا۔


ابتدائی پیش گوئی کے مطابق طوفان کا ممکنہ ٹریک مغرب اور جنوب مغربی سمت کی جانب ہوسکتا ہے، بلوچستان کے قریب سے ہوتا ہوا عمان کی جانب بڑھےگا اور اس کے نتیجے میں کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف ساحلی علاقوں میں گرج چمک، آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں