اسلام آباد:اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 قانون بن گیا، صدر مملکت نے منظوری دے دی۔
اس بل کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
ترمیم کے مطابق نو وارڈز ممبران خاتون، نوجوان، اقلیت اور مزدوریا کسان منتخب کئے جائیں گے۔آخری مرحلے میں یونین کونسل کے 13 ممبران چیئرمین وائس چئیرمین کا انتخاب کریں گے۔
صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل کے 9 جنرل وارڈز ہوں گے، براہ راست انتخاب میں ووٹرز صرف 9 جنرل وارڈز کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔