زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ  ، سٹیٹ بینک نے اعداد وشمار جاری کردیے

07:36 PM, 29 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔  سٹیٹ بینک نے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ ذخائر 23 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 10.89کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ ذخائر 27 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5.37 ارب ڈالر رہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زر مبادلہ ذخائر 23 اگست تک 14.77 ارب ڈالر رہے۔اس کے علاوہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11.16 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.40 ارب ڈالر رہے۔

مزیدخبریں