امیر بالاج قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کی مبینہ آڈیو کال لیک 

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کی مبینہ آڈیو کال لیک 

لاہور:امیر بالاج قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کی مبینہ آڈیو کال لیک  ہوگئی۔ احسن شاہ مبینہ آڈیو میں  کسی خاتون  کوقتل کا پلان بتا رہا ہے۔مبینہ آڈیو میں احسن شاہ   کہہ رہا ہے کہ مجھے ایک ماہ کے اندر اندر بیرون ملک چلے جانا ہے، جانے سے قبل گرفتار کرنے والے شخص کا کام کرکے جانا ہے۔


مبینہ آڈیو میں احسن شاہ کے گینگ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔پولیس کاکہنا ہےکہ احسن شاہ جیل میں شوٹرز کی ٹیم بنا چکا تھا۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم احسن شاہ نے پولیس آفیسر کے قتل کیلئے شوٹر کا بندوبست جیل میں کیا۔واضح رہے کہ احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔

مصنف کے بارے میں