بھارتی گجرات میں سیلاب نے تباہی مچادی،    30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ،سکول ، دفاتر بند ،ٹرانسپورٹ  کا نظام معطل

05:45 PM, 29 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

گجرات:بھارتی گجرات میں سیلاب نے تباہی مچادی،3 روز سے مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ 

 3 دن سے سکول اور دفاتر بند ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور ٹرین کا نظام معطل ہے۔ تقریباً 1000 دیہات بجلی سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں، میونسپل اداروں اور ہنگامی مراکز میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں سیلابی ریلے  کی وجہ سے   30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پانی میں پھنسے 2 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

 طوفانی بارشوں اور سیلاب میں 13 افراد ڈوب کر جب کہ کرنٹ لگنے سمیت دیوار اور درخت گرنے کے دیگر واقعات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

مزیدخبریں