"کتنے آدمی تھے۔۔۔"، تمہارا نام کیا ہے؟"،"شعلے" دو بارہ بڑی سکرین پر ، بسنتی ، جے ویرو،  گبر کی گونج ایک بار پھر سنائی دے گی

"کتنے آدمی تھے۔۔۔"، تمہارا نام کیا ہے؟"، یہ ڈائیلاگ کسی اور فلم کے نہیں بلکہ  آج سے لگ بھگ  50برس قبل ریلیز ہونے والی فلم "شعلے " کے تھے۔   " شعلے" وہ بلاک بسٹر فلم تھی جس نے   کامیا بی کے ریکارڈ توڑے ۔ "شعلے" کی بات کی جائے تو جے اور ویرو کی جوڑی یعنی  امیتابھ بچن اور دھرمیندر  کی اداکاری تھی۔  یہ  سلیم خان اور جاوید اختر کے شاندار کیریئر کی عکاسی تھی ۔

50 سال بعد" شعلے" کی ایک بار سینما  گھروں میں اس ہفتہ 31 اگست کو نمائش کے لیے  پیش  کی جائے گی   سلیم جاوید کے جادو کا جشن منایا جائے گا۔ مشہور مصنف جوڑی سلیم جاوید کی لکھی ہوئی مشہور فلم شعلے کی ممبئی میں خصوصی نمائش ہوگی۔  رمیش سپی کی فلم شعلے کی دوبارہ  نمائش کا اعلان باقاعدہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کردیاگیاہے۔
فلم"شعلے" کی کہا نی  رام گڑھ گاؤں کے گرد گھومتی ہے، جہاں ریٹائرڈ پولیس  افسر ٹھاکر بلدیو سنگھ (سنجیو کمار) بدنام زمانہ ڈاکو گبر سنگھ (امجد خان) کو پکڑنے کا منصوبہ بناتا ہے۔ اس ڈاکو کی وجہ سے   ٹھاکر کے دونوں بازو اور خاندان سب ختم ہوچکا ہوتاہے۔ وہ اس کام کےلیے دو چھوٹے مجرموں، جئے (امیتابھ بچن) اور ویرو (دھرمیندر) کی مدد لیتا ہے۔ ان دونوں کو رقم کی آفر کرتا ہے اور سٹوری میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب ٹھاکر اپنی اصل کہانی اور  گبر کے ظلم کی داستان کو سناتا ہے۔  جے اور ویرو ٹھاکر کی مدد کے لیے رضامند ہوجاتے ہیں۔
فلم ’شعلے‘ کی بات کریں تو یہ ایک ایسی فلم ہے جس کا چھوٹے سے چھوٹا کردار بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے اوراس فلم کے ڈائیلاگ تو آج بھی لوگوں کو ازبر ہیں۔گبر سنگھ (امجد خان) یا ٹھاکر (سنجیو) کمار کا تو ذکر ہی کیا!جے، بیرو، بسنتی، موسیٰ، مولوی صاحب، سانبھا، کالیا، سورما بھوپالی، انگریزوں کے زمانے کے جیلر یہاں تک کہ احمد میاں اور گھوڑی دھنو بھی سب کو یاد ہیں۔فلم شعلے کو برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ کے سال 2002 کے ایک سروے میں دس بہترین انڈین فلموں کی فہرست میں پہلا نمبر ملا تھا۔’شعلے‘ نہ صرف انڈیا بلکہ روس اور دوسرے ممالک میں بھی بے حد پسند کی گئی تھی۔
"شعلے" کے مشہور ڈائیلاگز  میں، "گبر سے کہو کہ رام گڑھ کے لوگوں نے پاگل کتوں کو روٹی دینا بند کر دیا ہے،"، کتنے آدمی تھے "،"مجھے تو سب پولیس والوں کی صورتیں ایک جیسی لگتی ہیں"،"چل دھنو آج تیری بسنتی کی عزت کاسوال ہے"  شامل ہیں۔
امیتابھ بچن، دھرمیندر اسٹارر فلم شعلے  دوبارہ ممبئی  کے سینماگھروں کی زینت بنے گی اور خصوصی سکریننگ 31 اگست کو  ہوگی اور بسنتی ، جے ویرو، دھنو ، گبر کی گونج ایک بار پھر سنائی دے گی۔

مصنف کے بارے میں